15/April/2019

وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ اور شہدا ہزارگنجی کے لواحقین سے ملاقات کرینگے

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ اور شہدا ہزارگنجی کے لواحقین سے ملاقات کرینگے

وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ اور شہدا ہزارگنجی کے لواحقین سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم  عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ کرینگے۔ دورے کے دوران ہزار گنجی واقعہ میں شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم دورے کے دوران امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں انہیں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔

وزیر اعظم  عمران خان صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائیگی۔

عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہائو سنگ سکیم کا افتتاح بھی کریں گے، سکیم کے تحت صوبے کے لئے ایک لاکھ 25ہزار گھروں کا منصوبہ ہے۔

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے لئے وحدت کالونی اور کچلاک 45 میں ہزار سے زائد گھر دئیے جائیں گے جبکہ گوادر تربت اور دیگر اضلاع میں بھی عوام کو گھر دینے کا منصوبہ ہے، بلوچستان میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم یہ تیسرا دورہ ہوگا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C