آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ: اہم انکشافات سامنے آگئے
👁️ 160 بار دیکھا گیا
آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کا تبادلہ: اہم انکشافات سامنے آگئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد صوبے کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین خان محسود کا تبادلہ بھی کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تبادلوں اور تقریروں کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نعیم خان کو خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی تعینات کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد نعیم خان کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل محمد نعیم خان پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر اور آئی جی آزاد کشمیر تعینات تھے جبکہ ان کی جگہ صلاح الدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ سرکاری امور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے ساتھ اختلافات کے باعث وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کو عہدوں سے ہٹایا۔
اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے افسر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو عہدے سے ہٹا کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نوید کامران بلوچ کو جون 2018 میں نگران حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 21 کے افسر محمد سلیم کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کردیا، جو اس سے قبل بھی اسی صوبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ محمد سلیم 30 اکتوبر 2019 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر گریڈ 21 کے افسر خواجہ داؤد احمد کو بھی تبدیل کرتے ہوئے انہیں 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا۔
ان کی جگہ مظہر نیاز رانا کو آزاد کشمیر کا نیا چیف سیکریٹری تعینات کردیا گیا، وہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار تعینات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سیاسی حکومت لیویز اور پولیس کے مابین متوازی سسٹم لانا چاہتی ہے، چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کی جانب سے سسٹم کی مخالفت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کا مؤقف تھا کہ لیویز اور پولیس کا متوازی سسٹم لانا سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لیویز فورسز میں سیاسی بھرتیوں کے معاملے پر چیف سیکریٹری کے پی کو تبدیل کیا گیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C