وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ملک واصف راں کو مبارکباد
👁️ 196 بار دیکھا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ملک واصف راں کو مبارکباد
لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی پی218ملتان کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف مظہر راں کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے نتیجے سے ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملتان کے عوام نے ضمنی ا لیکشن میں سرخرو کیاہے۔ضمنی الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا امید ہے کہ ملک واصف مظہر راں حلقہ کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ ملتان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 پر آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف مظہر راں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار ملک ارشد راں کو شکست دے دی ہے ۔ملک واصف مظہر راں نے 46 ہزار 988 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار ملک ارشد راں 39 ہزار 486 ووٹ حاصل کر پائے۔
واضح رہے کہ رواں سال 16 جنوری کوپاکستان تحریک انصاف کے ملک مظہرعباس راں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی،تحریک انصاف نے ملک مظہرعباس راں کے صاحبزادے ملک واصف مظہر راں کو ٹکٹ دیا تھا جنہوں نے اپنے مرحوم باپ کی چھوڑی ہوئی نشست دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C