وکلا برادری کا احتجاج، بلوچستان حکومت کا مؤقف متنازعہ: زبیر بلوچ کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا
👁️ 407 بار دیکھا گیا
وکلا برادری کا احتجاج، بلوچستان حکومت کا مؤقف متنازعہ: زبیر بلوچ کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا
اسلام آباد/کوئٹہ (نماٙندگان ڈیلی اردو) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دالبندین میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران وکیل اور سابق طالب علم رہنما زبیر بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ان کے بقول زبیر بلوچ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور گرفتاری دینے کے بجائے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنان اور وکلا تنظیموں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایئرفورس کے دو اہلکاروں کے قتل کے بعد زبیر بلوچ کی نگرانی کی جا رہی تھی اور 24 ستمبر کو گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی۔ ان کے مطابق لاؤڈ اسپیکروں سے سرینڈر کا موقع دینے کے باوجود مسلح افراد نے فورسز پر فائرنگ کی جس میں ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ جوابی کارروائی میں زبیر بلوچ اور ان کا ساتھی نثار احمد ہلاک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ زبیر بلوچ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیے ریکروٹمنٹ اور تخریبی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ زبیر بلوچ ایک پرامن سیاسی کارکن اور جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم آواز تھے۔ ان کے بقول زبیر بلوچ کو ماضی میں بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے الزام عائد کیا کہ ریاستی ادارے زبیر بلوچ کو خاموش کرانا چاہتے تھے کیونکہ وہ لاپتہ افراد کے حق میں احتجاجی تحریک میں نمایاں کردار ادا کر رہے تھے۔
نیشنل پارٹی، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور دیگر تنظیموں نے زبیر بلوچ کی ہلاکت کو ماورائے عدالت قرار دیتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے رہنما علی احمد بلوچ کے مطابق زبیر بلوچ ایک پرامن سیاسی کارکن تھے اور ان کے خلاف الزامات قابل قبول نہیں۔ بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر بلوچ نے کہا کہ زبیر بلوچ ہمیشہ آئینی اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھتے تھے۔
واقعے کے خلاف جمعرات کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور مستونگ کی عدالت میں سیاہ پرچم لہرایا گیا۔ بلوچستان بار کونسل کے رکن راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔
زبیر بلوچ کا تعلق ضلع مستونگ سے تھا اور وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔ وہ گذشتہ ڈھائی سال سے وکالت کے شعبے سے وابستہ تھے اور حالیہ عرصے میں دالبندین میں مقیم تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3442 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C