ویگنر گروپ کی بغاوت: صدر پوٹن نے کئی روسی پائلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
👁️ 118 بار دیکھا گیا
ویگنر گروپ کی بغاوت: صدر پوٹن نے کئی روسی پائلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/وی او اے) روس کےصدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ ہفتے ویگنر گروپ کی بغاوت میں متعدد روسی پائلٹوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور بغاوت کا الزام ‘روس کے دشمنوں’ پر عائد کیا ہے۔
ویگنر گروپ کی جانب سے ہفتے کو ہونے والی مسلح بغاوت کے بعد پوٹن پیر کی شب پہلی بار منظر عام پر آئے اور انہوں نے قوم سے خطاب کیا۔
پوٹن نے اس خطاب میں تسلیم کیا کہ ویگنر گروپ کی بغاوت میں روسی پائلٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ البتہ روس نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ اس کی فوج کے کتنے طیارے یا ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق روسی فوج کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والوں نے جن میں بلاگ ’رائے بار‘ بھی شامل ہے، میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر بتایا کہ ہفتے کو ہونے والی بغاوت میں روس کے کم از کم 13 پائلٹ ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ تین جنگی ہیلی کاپٹر اور ایک طیارے کے عملے سمیت تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ان دعوؤں کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا ہے کہ روس کا طیارہ اور ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوئے۔ واضح رہے کہ ’رائے بار‘ بلاگ کو ٹیلی گرام پر 10 لاکھ سے زائد افراد فالو کر رہے ہیں۔
پیر کو پوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہلاک ہونے والے بہادر پائلٹوں نے جان کی قربانی دے کر روس کو ہولناک نتائج سے محفوظ رکھا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ان افراد کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے جو اس بغاوت کے پیچھےتھے۔
پوٹن کے مطابق ان کی ہدایت پر ہی تمام اقدامات کیے گئے تھے تاکہ کوئی خون خرابہ نہ ہو۔
واضح رہے کہ ویگنر گروپ نے بغاوت کے بعد روس کے ایک شہر پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے روسی دارالحکومت ماسکو کی جانب پیش قدمی کا اعلان کر دیا تھا۔ بعد میں پڑوسی ملک بیلاروس کی ثالثی میں ایک معاہدہ ہوا اور ویگنر گروپ نے بغاوت ختم کر دی تھی۔
یوگینی پریگوزن بیلاروس منتقل ہو گئے ہیں اور معاہدے کے تحت روس نے بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پوٹن نے اپنے خطاب میں اسی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ وقت کی ضرورت تھی کہ ان افراد کو موقع دیا جائے جنہوں نے غلطی کی اور ان کے حواس بحال ہوں تاکہ وہ اس حقیقت سے آشنا ہو سکیں کہ عوام نے ان کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ان کے بقول ویگنر گروپ نے مہم جوئی کے ذریعے روس میں المناک اور تباہ کن نتائج سامنے لانے کی کوشش کی۔
روسی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ انہوں نے ہفتے کو جو عہد کیا تھا اس پر قائم ہیں۔ ویگنر گروپ کے وہ جنگجو جو بیلاروس جانا چاہتے ہیں، انہیں وہاں جانے کی اجازت ہوگی۔ روسی وزارتِ دفاع گروپ کی جانب سے جنگجوؤں کو نئے کانٹریکٹ کی پیشکش کی جائے گی یا اگر یہ جنگجو واپس عام زندگی کی جانب لوٹنا چاہیں تو ان کو اپنے خاندانوں کے ساتھ رہنے کا حق ہوگا۔
روسی صدر نے ویگنر گروپ کے ان جنگجوؤں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بغاوت میں حصہ نہیں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ کی اکثریت محبِ وطن ہے۔
صدر پوٹن نے اپنے خطاب میں ویگنر گروپ کے سربراہ یوگنی پریگزون کا ذکر نہیں کیا۔ قبل ازیں انہوں نے ملک کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے ساتھ بھی ایک ملاقات کی جس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو بھی موجود تھے جن کے خلاف ویگنر گروپ نے الزامات عائد کیے تھے اور ان کی نااہلی کو اپنی بغاوت کی ایک وجہ قرار دیا تھا۔
دوسری جانب ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگزون نے بھی ٹیلی گرام پر 11 منٹ کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ نے روس کی فوج کا ہیلی کاپٹر اس لیے مار گرایا تھا کیوں کہ اس نے گروپ پر حملہ کیا تھا۔
‘روسی بغاوت کا امریکہ یا اس کے اتحادیوں سے کوئی تعلق نہیں’
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ روس میں ہونے والی بغاوت اس کے اپنے نظام میں کی گئی ایک کوشش تھی۔ ان کے بقول وہ یہ واضح کرنا دینا چاہتے ہیں کہ مغربی اتحادی اس میں کسی بھی طرح ملوث نہیں تھے۔ اس بغاوت سے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور نیٹو نے ویگنر گروپ کی بغاوت میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات کا ، اور روس اور یوکرین پر ان کےاثرات کا تجزیہ کیا جاتا رہے گا البتہ اس بارے میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا ابھی ممکن نہیں ہے کہ یہ معاملات کس طرف جائیں گے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ” ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے کا انحصار روسی عوام پر ہے کہ ان کی قیادت کس کے پاس ہو۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C