ٹانک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے تین دہشتگرد ہلاک
👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے تین دہشتگرد ہلاک
ٹانک(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بھٹنی گروپ سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جندولہ روڈ پر گڑہ فقیرا کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی اور بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تین دہشتگردوں کی لاشیں ملیں۔
ہلاک دہشتگردوں میں اسامہ ولد سلطان اور سلیمان ولد ولی محمد شامل ہیں، جن کا تعلق جندولہ کے علاقے فقیر کلی سے بتایا گیا ہے، جبکہ تیسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکاروں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) حملوں سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ انہوں نے میر عالم پمپ کے قریب ایک دکان کی چھت پر آئی ای ڈی نصب کیا تھا، جس کے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک شہری سمیت تین افراد ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وانا بازار کی مرکزی سڑک اور مقامی امن کمیٹی کے سربراہ بلال کے دفتر کی چھت پر بھی آئی ای ڈی نصب کرنے کے واقعات میں ان کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد اسامہ کا بھائی شعیب 2025 میں بنوں چھاؤنی پر حملے کے دوران مارا گیا تھا، جبکہ وانا بازار میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد موسیٰ اسامہ کا کزن تھا۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، 11 میگزین، گولیاں اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے سے دہشتگردی کے خاتمے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : منی پور میں آر اے ایف کے کیمپ پر دستی بم حملہ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی
09/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکہ سے مذاکرات کے لیے دباؤ اور دھمکیاں ختم کرنا ضروری ہیں، ایرانی صدر
09/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ جارحانہ نہیں، سعودی عرب کا دفاع اس کا بنیادی مقصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
09/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان ہر خطرے میں ساتھ دےگا، وزیراعظم شہباز شریف
09/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ اور سعودی ایئرلائن کے طیارے پر حملے، تین سعودی شہری اور پائلٹ ہلاک
09/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
09/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26367 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15607 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11896 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9239 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7503 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5407 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C