ٹی ٹی پی دہشت گرد ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے، بیٹے کو افغانستان لیجا کر غلط تربیت دی گئی، والد خودکش بمبار
👁️ 36 بار دیکھا گیا
ٹی ٹی پی دہشت گرد ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے، بیٹے کو افغانستان لیجا کر غلط تربیت دی گئی، والد خودکش بمبار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ خودکش بمبار نظام الدین کے والد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، ان کے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ خودکش بمبار نظام الدین کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی غلطی کی وجہ سے آج ان کے خاندان کا روزگار چھن چکا ہے اور رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
‼️خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوش ربا انکشافات
▪️وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین بھی ٹی ٹی پی خوارج کے ہتھے چڑھ گیا
▪️دہشتگرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 میں پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا
▪️شناخت ہونے کے بعد اس کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک… pic.twitter.com/tAsdi0bUXG
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) May 5, 2024
انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، نظام الدین کے اس عمل سے آج ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں رہی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد نظام الدین کے بھائی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے ان کے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا، ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ان کے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے۔
دہشت گرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، شناخت ہونے کے بعد نظام الدین کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C