15/November/2019

پاراچنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس

👁️ 20 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاراچنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس

پاراچنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس

پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار میں سیرت النبی صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے بھی جید علمائے کرام نے شرکت کی، بریگیڈئر نجف عباس نے علماء میں قران پاک اور دیگر تخائف تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام پاراچنار میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اخلاق حسین، حافظ تمہید اللہ جان، علامہ عابد شاکری، مفتی رضوان اللہ، مولانا نور بادشاہ، علامہ سید اقبال، علامہ یوسف حسین اور دیگر علماء نے کہا کہ کائنات میں روشنی اور پھیلانے کے لئے آقائے دو جہاں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور حضورؐ نے جہالت کے دور میں اپنا مشن جاری رکھا، انسانیت  اور امن کا پیغام دیا اور معاشرے کے سدھارنے کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی تھی۔

علماء نے سرکار دو جہان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مسلمانوں سے آپ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی بدحالی کا سبب سیرت النبیﷺ سے دوری اور آپس کے اختلافات ہیں اور موجودہ مسائل کا حل باہمی بھائی چارے کے فروغ اور سیرت النبیﷺ پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔

کانفرنس کی احتتام پر ملک و قوم کی سالمیت اور افوج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور سیرت النبیﷺ کانفرنس کے انعقاد پر علما اور عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر نجف عباس نے علمائے کرام اور عمائدین پر قران پاک جائے نماز اور کتابوں کے تخائف تقسیم کئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C