پاسدارانِ انقلاب دہشت گرد قرار، ایرانی ارکانِ پارلیمنٹ وردی پہن کر یورپ پر برس پڑے
👁️ 202 بار دیکھا گیا
پاسدارانِ انقلاب دہشت گرد قرار، ایرانی ارکانِ پارلیمنٹ وردی پہن کر یورپ پر برس پڑے
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یورپی یونین کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے فیصلے پر ایرانی پارلیمان میں غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں اراکینِ پارلیمنٹ پاسدارانِ انقلاب کی وردیاں پہن کر اجلاس میں شریک ہوئے اور یورپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پریزیڈیم کے پوڈیم پر ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا جس پر درج تھا: "پاسدارانِ انقلاب دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی تنظیم ہے"۔ اجلاس کے دوران اراکین کی جانب سے "یورپ شرم کرو" اور "شیم آن یورپ" جیسے نعرے لگائے گئے۔
یہ ردعمل یورپی یونین کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جو 29 جنوری کو کیا گیا تھا، جس میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف مبینہ پرتشدد کارروائیوں کے ردعمل میں کیا گیا۔
اگرچہ یورپی یونین کی جانب سے کسی ریاست سے وابستہ فوجی فورس کو دہشت گرد فہرست میں شامل کرنا ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پاسدارانِ انقلاب اس سے قبل بھی مختلف ممالک کی دہشت گردوں کی فہرستوں میں شامل ہو چکی ہے۔
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قانون کے تحت "برابر کے بدلے" کے اصول کی شق نمبر سات کے مطابق یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد گروہ تصور کیا جائے گا اور اس اقدام کے نتائج کی ذمہ داری یورپی یونین پر عائد ہو گی۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ یورپی یونین نے پاسدارانِ انقلاب کو نشانہ بنا کر دراصل "اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے" کیونکہ ان کے بقول پاسدارانِ انقلاب یورپ میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔
انہوں نے یورپی اقدام کو "غیر ذمہ دارانہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر اور اسرائیل کے اثر و رسوخ کے تحت کیا گیا ہے اور اس سے عالمی نظام میں یورپ کی اہمیت مزید کم ہو جائے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد یورپی یونین کے اقدام کے خلاف یکجہتی کا اظہار اور پاسدارانِ انقلاب کی حمایت کا واضح پیغام دینا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C