پاکستان، ایران نے زائرین کی سہولت کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرلی، تفتان پر 20 خصوصی کاؤنٹرز قائم
👁️ 82 بار دیکھا گیا
پاکستان، ایران نے زائرین کی سہولت کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرلی، تفتان پر 20 خصوصی کاؤنٹرز قائم
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان اور ایرانی حکام نے ایران میں مذہبی مقامات اور اربعین کی زیارت کے لئے جانے والے افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘ہفتے کے روز تفتان میں ایف سی آفیسرز میس میں اجلاس منعقد کیا گیا جہاں دالبندین کے اسسٹنٹ کمشنر حبیب ناصر نے چاغی کے ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی میں ان کی نمائندگی کی اور پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ ایرانی وفد میں ایرانی شہر میرجاوے کے سینیئر سرحدی حکام کرنل حیدر مریدی نے شرکت کی۔
اجلاس میں دونوں اطراف کے سیکیورٹی فورسز کے افسران، کسٹمز اور امیگریشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان سے ایران جانے والے زائرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں تفتان اور میرجاوے سرحد پر 20 خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں جہاں زائرین کو علیحدہ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جانب سے ایک ترجمان کو مختص کیا جائے گا اور پاکستان اور ایرانی حکام کے درمیان زائرین سے متعلق امور کے حل کے لیے رابطہ کرے گا۔
پاکستانی حکام نے مطالبہ کیا کہ جن زائرین کے سفر کے دوران مطلوبہ دستاویزات گم ہو جاتے ہیں انہیں ایمرجنسی سفری دستاویزات فراہم کیے جائے۔
ایرانی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بہتر بسیں اور ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ بھی اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے کسٹمز حکام موجود ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان سے ملحقہ ایران کے سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر نے کہا ہے کہ یہ صوبہ، ایران کے راستے سے چہلم حضرت امام حسین (ع) کے عالمی پیدل مارچ میں شرکت کیلئے آنے والے پاکستانی زائرین ابا عبداللہ الحسین (ع) کیلئے خصوصی سفری سہولیات فراہم کرنے پر تیار ہے۔
واضح رہے کہ اربعین مارچ میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے کروڑوں زائرین عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی جاتے ہیں جبکہ پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد زمینی راستے سے ایران سے ہوتے ہوئے عراق جاتے ہیں اور ایرانی بارڈر پرپاکستانی زائرین کے استقبال کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C