01/May/2025

پاکستانی آرمی چیف کا سخت پیغام: بھارتی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائیگا

👁️ 103 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستانی آرمی چیف کا سخت پیغام: بھارتی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائیگا

پاکستانی آرمی چیف کا سخت پیغام: بھارتی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائیگا

راولپنڈی (ک م) پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم بھارت کسی بھی فوجی مہم جوئی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کا فوری، مضبوط اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات جمعرات کو ٹِلا فیلڈ فائرنگ رینج میں ہونے والی فوجی مشق ’ہیمر سٹرائیک‘ کے دوران افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے فوجیوں کے حوصلے، مہارت اور جذبے کو سراہتے ہوئے اسے پاک فوج کی اعلیٰ آپریشنل تیاری کا مظہر قرار دیا۔

جنرل عاصم منیر نے اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں اور قومی مفادات کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آرمی چیف کے اس بیان کا پس منظر 22 اپریل کو بھارتی زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والا حملہ ہے، جس کے بعد بھارت نے روایتی طور پر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کیا۔ ان میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت اور پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنا شامل ہے۔

اس بھارتی اقدام کے ردعمل میں پاکستان نے بھی سخت سفارتی و تجارتی فیصلے کیے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیا گیا، فضائی اور زمینی رابطے بند کیے گئے، جبکہ بھارت کے سفارتی عملے کی تعداد محدود کر دی گئی۔ سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے اور انہیں 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

30 اپریل کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے کو جواز بنا کر کسی ممکنہ جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایسے میں جنرل عاصم منیر کا یہ بیان نہ صرف ایک واضح دفاعی پیغام ہے بلکہ اس بات کا اعلان بھی کہ پاکستان جارحیت کا شکار نہیں بنے گا اور بھرپور مزاحمت کی مکمل تیاری رکھتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C