پاکستانی سرحد کے قریب فائرنگ سے سپاہِ پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
پاکستانی سرحد کے قریب فائرنگ سے سپاہِ پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کی سرحد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے چار اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیستان بلوچستان کے ضلع گونیک میں جمعے کی شب ایرانی فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پاسداران انقلاب ایران کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں اکثر شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان کے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔
سرکاری ٹیلی وژن کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
سرحدی علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے پیچھے جیش العدل نامی تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے۔ اس تنظیم کا نام پاک ایران سرحد کے قریب پیش آنے والے پہلے واقعات میں بھی لیا جاتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C