پاکستانی فوج نے تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر افغان طالبان کے حوالے کردیے
👁️ 60 بار دیکھا گیا
پاکستانی فوج نے تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر افغان طالبان کے حوالے کردیے
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان نے، ریڈیو فری ایشیا/ریڈیو لبرٹی کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے چوٹی کے دو راہنماوں کو ان افغان طالبان کے حوالے کر دیا ہے جو دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کرتے رہے ہیں۔ اس اقدام کو عسکریت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پیش رفت سے واقف ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم خان اور محمود خان کو پاکستانی فوج کے حراستی مرکز سے پاکستان کے شمال مشرقی بیلٹ میں موجود أفغان طالبان کے حوالے کیا گیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان کی فوج کا ایک سینئر وفد 9 مئی کو ٹی ٹی پی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لیے افغانستان کے درالحکومت کابل پہنچا تھا۔
ریڈیو فری ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ٹی ٹی پی کی قیادت 10 سے 15 مئی تک عارضی جنگ بندی پر رضامند ہوئی اور اس بارے میں عسکریت پسند تنظیم کی قیادت نے جو حکم نامہ جاری کیا اس کی ایک کاپی ریڈیو فری ایشیا کو موصول ہو چکی ہے۔ ٹی ٹی پی نے اس سے قبل رمضان کے مہینے کے تقدس اور عید الفطر کے پیش نظر یکطرفہ طور پر 29 اپریل سے 9 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کر رکھا تھا۔
پاکستانی وفد اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری افغان طالبان فراہم کر رہے ہیں جن کی ٹی ٹی پی کے ساتھ قریبی نظریاتی اور تنظیمی وابستگی پائی جاتی ہے۔ افغانستان میں طالبان عسکریت پسند ایک طویل عرصے سے اسلام آباد کے بھی اتحادی ہیں۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب پاکستانی طالبان پاکستان کے اندرایک مہینے بھر کی جنگ بندی کے بعد حملوں میں تیزی لے آئے ہیں اور امن مذاکرات اس سے قبل دسمبر میں ہی ناکام ہو گئے تھے۔
پاکستان نے اس کے بعد خفیہ وفود اسلا م آباد بھیجے ہیں تاکہ ٹی ٹی پی کی 14 سال سے جاری عسکریت پسندی کو ختم کیا جا سکے۔ اس عرصے میں عسکریت پسندوں کے حملوں اور ٹی ٹی پی اور فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ی ٹی پی نے پاکستان کے اندر قید 102 کمانڈروں اور جنگجووں کی جیلوں سے رہائی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر شرعی قوانین کے نفاذ کا بھی تقاضا کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا مطالبہ ہے جو ماہرین کے مطابق حکومت مسترد کر دے گی۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے کئی ایک قیدیوں کو رہا کیا ہے لیکن وہ مسلم خان اور محمود خان کو رہا کرنے میں تذبذب کا شکار رہا ہے۔
تحریک طالبان، پاکستان کے اندر قبائلی علاقوں میں شرعی قانون کے نفاذ کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے ریڈیو فری ایشیا نے بتایا ہے کہ مسلم خان اور محمود خان، دونوں کمانڈروں کو افغان طالبان تب رہا کریں گے جب ٹی ٹی پی اسلام آباد کے ساتھ مستقل جنگ بندی پر اتفاق کرے گی۔
مسلم خان کی شناخت پاکستان کے علاقے سوات سے ایک اہم ٹی ٹی پی لیڈر کے طور پر ہے۔ وہ تنظیم کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔ سال 2016 میں پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے مسلم خان کو31 سویلین اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی۔
اسی سال سوات ہی سے ٹی ٹی پی کے راہنما محمود خان کو چینی انجینئروں کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی حامی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C