پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
👁️ 21 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے سلسلے میں 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، جن میں پاکستان بھی ثالث کے طور پر شریک ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ پاکستانی وفد مذاکرات کے دوران مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت اور اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرے گا۔
ڈیلی اردو کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی ونیس بھی سوئٹزرلینڈ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں اور امریکی نمائندے جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی کریں گے۔
اس سے قبل پاکستانی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بدھ کے روز طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے تکنیکی مذاکرات اتوار کو برگن شٹاخ میں ہوں گے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات میں امریکہ اور ایران کے علاوہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، سفارتی رابطوں کے فروغ اور معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
حکام کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ نکات کو عملی شکل دینا اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے، جبکہ پاکستان اس سفارتی عمل میں سہولت کار کے طور پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4587 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3292 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2111 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C