پاکستان اور بھارت کے مابین دہشت گردی کے الزامات کا تبادلہ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بھارت کے مابین دہشت گردی کے الزامات کا تبادلہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستان کو دہشت گردی کا “مرکز” قرار دیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم مودی پر ہٹلر کا پیروکار ہونے کا الزام لگایا۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ انیس کی وبا سے دو برس تک متاثر رہنے کے باوجود بین الاقوامی برادری اس بات کو نہیں بھول سکی ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کی جڑیں کہاں ہیں۔
انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا”وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ سب دیکھ رہے ہیں۔ یہ حقیقت پوری دنیا پر واضح ہے کہ دہشت گردی کا مرکز کہا ں ہے۔” انہوں نے مزید کہا “انہیں کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے سے قبل یہ دیکھ لینا چاہئے کہ انہوں نے اب تک کیا کچھ کیا ہے۔”
بھارتی وزیر خارجہ دراصل پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے اس الزام کا جواب دے رہے تھے کہ”دنیا کے کسی ملک نے دہشت گردی کو بھارت سے زیادہ بہتر طور پر استعمال نہیں کیا ہے۔”
حنا ربانی نے مزید کہا تھا کہ نئی دہلی کو انتباہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی حمایت کے معاملے کو اسلام آباد ایک ڈوزیئر کی شکل میں اقوام متحدہ کے سامنے رکھے گا۔
‘سانپ صرف پڑوسیوں کو ہی نہیں کاٹتے’
ایس جے شنکر نے امریکہ کی اس وقت کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ایک دہائی قبل دیے گئے اس بیان کا ذکر کیا جو انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران دیا تھا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ اگر آپ اپنے مکان کے عقب میں سانپ پالتے ہیں تو آپ یہ امید نہیں کرسکتے کہ وہ صرف آپ کے پڑوسیوں کو ہی ڈسیں گے۔
ہلیری کلنٹن نے یہ باتیں سن 2011 میں اس وقت کی پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی تھیں۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا،”دراصل ہلیری کلنٹن نے پاکستان کو مشورہ دیا تھا کہ سانپ اپنے پالنے والوں کو بھی کاٹ سکتے ہیں۔ لیکن جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں پاکستان کو مفید مشورے پسند نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے وہ ہم سب دیکھ رہے ہیں۔”
‘پاکستان کو ایک اچھا پڑوسی بننا چاہیے’
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہاکہ پاکستان کو اپنی حرکتیں ختم کرکے ایک اچھا پڑوسی بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دنیا ”بے وقوف ” نہیں ہے۔ وہ دہشت گردی میں ملوث ملکوں، تنظیموں اور افراد کو بڑی تیزی سے تنہا کر رہی ہے۔
جب ایک پاکستانی صحافی نے جے شنکر سے پوچھا کہ نئی دہلی، کابل اور پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی کو جنوبی ایشیا کب تک برداشت کرتا رہے گا تو بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا،”آپ یہ سوال ایک غلط وزیر سے پوچھ رہے ہیں کیونکہ پاکستانی وزراء آپ کو زیادہ بہتر بتاسکیں گے کہ پاکستان کب تک دہشت گردی پر عمل پیرا رہے گا۔”
بلاول بھٹو کا جوابی الزام
بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو نیویارک میں کہا،”میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے،لیکن گجرات کا قصاب زندہ ہے اور وہ (بھارت) کا وزیر اعظم ہے۔”
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا،”ان(نریندر مودی) کو اس ملک (امریکہ) میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ یہ آر ایس ایس کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ہیں جو ہٹلر سے تحریک حاصل کرتے ہیں۔”
بلاول بھٹو کے اس بیان پر بھارت کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C