پاکستان زندہ باد: نعرے لگانے والا بھارتی ہندو شہری گرفتار، غداری کا مقدمہ درج
👁️ 48 بار دیکھا گیا
پاکستان زندہ باد: نعرے لگانے والا بھارتی ہندو شہری گرفتار، غداری کا مقدمہ درج
نئی دہلی (دہلی اردو) یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر کُندا پور میں پیش آیا۔ ‘’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگانے والے اس انڈین شہری کی شناخت راگھویندر کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک بار پھر پاکستان کی حمایت میں نعروں کی گونج سنائی دی ہے۔ حالیہ واقعہ ریاست کرناٹک کے شہر کندا پور میں پیش آیا جہاں ایک انڈین شہری نے پولیس کے سامنے ’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگا دیئے۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ حالیہ واقعے میں راگھویندر نامی 42 سالہ شہری نے سرکاری دفتر میں داخل ہو کر وہاں پولیس کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنا شروع کر دیے۔
وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ راگھویندر کو جب پولیس نے حراست میں لیا، تب بھی وہ بار بار ‘’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگاتا رہا۔
مقامی لوگوں اور کُنداپور کے تحصیلدار کی جانب سے اس شخص کے خلاف پولیس میں تحریری شکایت درج کروانے کے بعد پولیس نے راگھویندر کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ‘’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگانے والا یہ شخص 8 سال قبل ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا لیکن ذہنی پریشانی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسے سکول سے برطرف کر دیا گیا۔ راگھویندر گانیگ نامی اس شخص کا تعلق کُنداپور کے کوڈی مقام سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس شخص کی دماغی حالت کے سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید معلومات فراہم کرینگے۔
کنداپور پولیس سٹیشن میں راگھویندر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کیخلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں حالیہ دنوں میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C