پاکستان: سیاسی جماعتوں کا کابل سے سکیورٹی مذاکرات پر زور
👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستان: سیاسی جماعتوں کا کابل سے سکیورٹی مذاکرات پر زور
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے ملک کی عسکری قیادت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی داخلی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کریں۔
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے پشاور میں پیر کو تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات میں کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
پاکستان کے ڈان نیوز کے مطابق اجلاس سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ سیاسی قیادت نیشنل ایکشن (این اے پی) پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے، جب کہ اگر ضرورت ہو تو بعض تبدیلیاں کرنے کے لیے پلان پر نظرثانی کا مشورہ بھی دیا۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جے یو آئی-ایف، پی پی پی، پی ایم ایل-این، جے آئی، کیو ڈبلیو پی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ، “رسمی یا غیر رسمی، بات چیت” کی تجویز پیش کی۔
تمام شرکاء کی رائے تھی کہ پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون خطے میں امن کے قیام میں سہولت فراہم کر سکتا ہے۔
‘وہ ہماری بات نہیں سنتے’
تاہم آرمی چیف نے نشاندہی کی کہ افغان عبوری حکمران ماضی میں بارہا تنبیہ پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ رسمی یا غیر رسمی بات چیت کا مطالبہ کرنے والوں کو بتایا کہ ”وہ ہماری بات نہیں سنتے‘‘۔
سیاسی رہنماؤں نے اس کے باوجود فوجی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ مسائل کے حل کے لیے افغان عبوری حکومت کے ساتھ “بات چیت کے لیے دوسرے طریقے” استعمال کریں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء نے عسکریت پسندی کی لعنت کے خلاف ایک متحد سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سیاسی نمائندوں نے عسکریت پسندی کے خلاف قوم کی لڑائی میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر متزلزل حمایت کا واضح اعلان کیا۔ سیاسی جماعتوں نے عسکریت پسند گروپوں کے انتہا پسندانہ فلسفے کے خلاف سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک متحد محاذ کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
فیصلہ کن جواب دیا جائے گا
آئی ایس پی آر کے مطابق گو کہ عسکری قیادت نے واضح کیا کہ کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا یے لیکن کہا کہ “انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن تیز کیا جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ فوج نے سیاسی جماعتوں سے بھی رائے طلب کی ہے۔
آرمی چیف جنرل منیر نے واضح کیا کہ قوم کا امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور بھاری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا، “دشمن اختلاف اور خوف کے بیج بونے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن ہم باز نہیں آئیں گے۔ دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وہ بھاری نقصان اٹھاتے رہیں گے، اور نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔”
انہوں نے فوجیوں کے غیر معمولی حوصلے کو بھی سراہا، جو قوم کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم رہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے اپنے مشن میں پرعزم ہیں۔
پاکستان کے آرمی چیف کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کہ بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے متعلق واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C