پاکستان سے گرفتار داعش سرغنہ شریف اللہ کو امریکی عدالت میں پیش کردیا
👁️ 128 بار دیکھا گیا
پاکستان سے گرفتار داعش سرغنہ شریف اللہ کو امریکی عدالت میں پیش کردیا
ورجینیا (ڈیلی اردو) پاکستان کی جانب سے گرفتار داعش کے اہم سرغنہ شریف اللہ کو امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق شدت پسند کو ابتدائی سماعت کیلئے ورجینیا کی عدالت میں پیش گیا گیا، کیس کی تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی، شریف اللہ نے جج سے بات کرنے کیلئے مترجم کی خدمات لیں، شریف اللہ ان 2 ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔
https://x.com/FBIDirectorKash/status/1897380619023216841?t=syo-B1lZzAkxx0JvjtWr1g&s=19
ڈائریکٹر ایف بی آئی کیش پٹیل نے ایکس پر بیان میں کہا کہ گرفتار دہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے ہلاکت میں ملوث ہے، امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوج پر حملے کے ذمے دار دہشت گرد کی گرفتاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب میں کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے حملے میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے، دہشت گردی کے اس واقعے کا ذمے دار پکڑا گیا ہے، اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکا منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 26 اگست2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے دوران کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 515 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 458 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3467 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C