پاکستان فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف
👁️ 116 بار دیکھا گیا
پاکستان فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائی حملوں کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ تین یو اے ویز (ڈرونز) بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سات مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، جنہیں بھارت دہشتگردوں کی پناہ گاہیں قرار دے رہا ہے۔ تاہم انہوں نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا نشانہ عام شہری اور عبادت گاہیں بنیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا: “ہم نے لائن آف کنٹرول پر دو بھارتی چیک پوسٹس کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے اور کچھ بھارتی فوجیوں کو قیدی بھی بنایا گیا ہے۔ بھارت کی یہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور پاکستان نے اس کا مؤثر جواب دیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا یہ تاثر دینا کہ نشانہ صرف دہشتگردوں کے ٹھکانے تھے، سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے۔
“میں نے ملکی اور غیرملکی میڈیا کو ان مقامات کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ خود آ کر دیکھ سکیں کہ یہاں کون سی پناہ گاہیں تھیں۔ حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔”
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے آپریشن ’سندور‘ کے تحت پاکستان میں نو مقامات پر دہشتگردی سے وابستہ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور مساجد کی تباہی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ، مریدکے، سیالکوٹ، شکرگڑھ، مظفرآباد اور کوٹلی پر مجموعی طور پر 24 حملے کیے جن میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C