پاکستان میں افغان طالبان کی حمایت میں اضافہ
👁️ 24 بار دیکھا گیا
پاکستان میں افغان طالبان کی حمایت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) سول سوسائٹی نے پاکستان میں افغان طالبان کے لیے بڑھتی ہوئی ہمدردی اور حمایت کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ اس حمایت سے نہ صرف پاکستانی طالبان کی مضبوطی بلکہ معاشرے میں انتشار کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پشاور میں چند افراد نے افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ‘افغان طالبان کی حمایت‘ میں بیان دیے ہیں۔
تاہم ملک کی سول سوسائٹی ملکی وزراء کے ان بیانات پر نہ صرف چراغ پا ہے بلکہ وہ طالبان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر بھی تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔
’ایک سکے کے دو رخ‘
بڑھتی ہوئی اس مقبولیت پر سب سے زیادہ تشویش خواتین کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کو ہے کیونکہ ماضی میں افغان اور پاکستانی طالبان نے خواتین کے ساتھ انتہائی امتیازی سلوک روا رکھا۔ وویمن ایکشن فورم سے تعلق رکھنے والی مہناز رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان اور افغان طالبان ایک ہی ‘سکے کے دو رخ‘ ہیں۔
انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”نظریاتی حوالے سے افغان طالبان اور پاکستانی طالبان ایک ہی ہیں اور اس بات کا اظہار خود طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی سلیم صافی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ خواتین کے حوالے سے دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے اور جب سہیل شاہین سے پوچھا گیا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے کیا ہو گا تو انہوں نے اس کا گول مول جواب دیا اور یہ کہا کہ اس کا مفتی فیصلہ کریں گے۔‘‘
مہناز رحمان کے مطابق انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کو اس مقبولیت پر بہت تشویش ہے اور وہ افغانستان سے آنے والی خبروں پر بہت فکرمند ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کے مضبوط ہونے سے پاکستانی طالبان بھی مضبوط ہوں گے، ”اور ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وہ ہیں، جنہوں نے اے پی ایس میں طلباء کو نشانہ بنایا اور تیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو شہید کیا۔ انہوں نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلائی اور مختلف فرقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ترقی پسندانہ سوچ رکھنے والے مسلمانوں کو بھی ٹارگٹ کیا۔ ایسے لوگوں سے ہمدردی رکھنا یا ان کی حمایت کرنا ان لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، جن کے پیارے دہشت گردی کی جنگ میں انتہاپسندوں کا نشانہ بنے۔‘‘
حمایت افسوسناک ہے
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکن انیس ہارون کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان پر خواتین پر پابندیاں لگانی شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیوکو بتایا، ”ہم افغان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جو طالبان کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں۔ پاکستان میں افغان طالبان کے لئے بڑھتی ہوئی حمایت افسوس ناک ہے لیکن پاکستان کی سول سوسائٹی اور خواتین کسی بھی انتہاپسند تنظیم کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ افغان طالبان اور پاکستانی طالبان ایک جیسے ہی ہیں اور افغان طالبان کی حمایت دراصل پاکستانی طالبان کی حمایت ہے، جنہوں نے پاکستان میں خواتین کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا۔ بنیادی حقوق کو غصب کیا۔ آئین کو پامال کیا۔ افغان طالبان کی اس طرح کی حمایت انتہا پسند تنظیموں کے پاکستان میں حوصلے بڑھائے گی۔‘‘
ماضی کی غلطیاں
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار ایوب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان انیس سو نوے کی غلطیاں دہرا رہا ہے، جن کی بہت بھاری قیمت پاکستانی سماج کو بھگتنا پڑے گی۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”نوے کی دہائی میں بھی ہم نے طالبان کی حمایت کی تھی، جس کی وجہ سے پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان بنی اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو قتل کیا اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک میں فرقہ واریت پھیلائی۔ مزارات اور امام بارگاہوں پر حملے کیے اور ان مسلمانوں پر بھی حملے کیے، جو طالبان کی نظریے سے متفق نہیں تھے۔ افغان طالبان کی اس طرح پھر حمایت کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ایک بار پھر سرگرم ہوں گے اور وہ یہاں پر اپنی جڑوں کو مضبوط کریں گے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان نے پہلے ہی مختلف قبائلی علاقوں کے لیے اپنے گورنرز نامزد کردیے ہیں، ”اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بھی طالبان کمانڈرز آ گئے ہیں اور یہ سب اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ایک بار پھر افغان طالبان کی حمایت کر رہی ہے اور افغان طالبان پاکستانی طالبان کے نظریاتی بھائی ہیں۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8851 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4615 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C