09/February/2024

پاکستان میں الیکشن والے دن دہشت گردی کے 56 واقعات ہوئے، نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز

👁️ 85 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان میں الیکشن والے دن دہشت گردی کے 56 واقعات ہوئے، نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز

پاکستان میں الیکشن والے دن دہشت گردی کے 56 واقعات ہوئے، نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کا دن ہمارے لیے بہت بڑا امتحان تھا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح تھی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن دہشت گردی کے 56 واقعات ہوئے جس میں 3 فوجی، 2 لیویز، 7 پولیس اہلکار اور 4سویلین ہلاکتیں ہوئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس کی بندش سے یقیناً لوگوں کو مشکلات ہوئیں، لیکن اس سے بہت سے جانیں بچائی گئیں۔

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن انٹرنیٹ فکسڈ براڈ بینڈ چل رہا تھا۔ یہ صرف پاکستان میں نہیں ہوا پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C