پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں پر سفری پابندیاں عائد!
👁️ 695 بار دیکھا گیا
پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں پر سفری پابندیاں عائد!
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں بیرونی ممالک میں جرائم، سیاسی وجوہات اور عسکری یا فرقہ وارانہ تنظیموں سے تعلق کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف بنیادوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی کے شکار افراد کی تفصیل کچھ یوں ہے
تقریباً 70 ہزار پاکستانی شہری بیرونی ممالک میں جرائم کے الزام میں بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔
10 ہزار سے زائد شہریوں کو جعلی دستاویزات کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
2 ہزار سے زائد افراد سیاسی بنیادوں پر اسٹاف لسٹ میں شامل ہیں۔
مسلح اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار سے زائد افراد پر پابندی ہے، جبکہ ایک ہزار سے زائد غیر ملکی شہری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
تقریباً 10 ہزار افراد کو قتل، فراڈ اور دیگر ایف آئی آرز کے تحت بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔
100 سے زائد صحافی، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر بھی ملک چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کے دائرے میں برقرار سکیورٹی، جرائم کے خاتمے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے سے روکنا اور ملکی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C