پاکستان میں نظام انصاف کا جھکاؤ امیر اور طاقتور کی طرف نظر آتا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ
👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستان میں نظام انصاف کا جھکاؤ امیر اور طاقتور کی طرف نظر آتا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اور اوگرا کے ناقص اقدامات کی وجہ سے اصل صارفین پر اخراجات کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ پاکستان میں نظام انصاف کا جھکاؤ امیر اورطاقتور کی طرف نظر آتا ہے۔
پاکستان میں عدم مساوات کی وجوہات پر بنائی گئی اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک مالیاتی شعبے میں کریڈٹ سہولیات پر متعلق بڑھتی اجارہ داری پر قابو پانے میں بے بس دکھائی دیتا ہے۔ ایس ای سی پی سٹاک مارکیٹ پر لوگوں کا اعتماد بڑھانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن منصفانہ قیمتیں یقینی بنانے میں غیر فعال دکھائی دیتا ہے۔ ریگولیٹری شعبہ ملک میں اجارہ داری اور کارٹلز ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ جن صنعتوں میں کارٹلرز دھوکہ دہی کے طریقے اپنائے ان مین سیمنٹ، چینی، موٹر گاڑیاں، آٹو پارٹس، ادویہ سازی سر فہرست ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اگر ملک کی اصل دولت لوگ ہوتے ہیں تو پاکستان اس دولت سے مالامال غریب ملک ہے، پاکستان میں امیر کو بہترین مواقع جبکہ غریب روکھی سوکھی پر گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا جھکاؤ امیر اور طاقتور کی طرف نظر آتا ہے۔ رسمی نظام انصاف کم آمدنی والے طبقے کی پہنچ سے باہر ہے۔ طاقتور طبقہ اور کمزور طرز حکمرانی پاکستان میں عدم مساوات کو بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مخصوص مفادات کے حامل طبقات کی مراعات کی مالیت 18-2017 میں 2660 ارب روپے بنتی ہے۔ صنعتی اور بینکاری شعبہ سب سے زیادہ مرعات حاصل کررہا ہے۔ جاگیردارنہ طبقہ 370 ارب روپے، بڑے تاجر 348 ارب روپے کی مرعات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریاست کے ملکیتی ادارے 345 ارب اور ایکسپورٹرز 248 ارب روپے کی مراعات لے رہے ہیں، مخصوص مفادات کے لوگ جوڑ توڑ کے ذریعے لاتعداد قسم کی ٹیکس چھوٹ حاصل کرلیتے ہیں۔ ٹیکسوں نے آمدنی کی تقسیم کا جھکاؤ امیروں کی طرف کم کرنے میں محدود کردار اداکیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C