29/December/2021

پاکستان میں 90 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال وزیر

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان میں 90 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال وزیر

پاکستان میں 90 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال وزیر

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، بڈھ بیر حملے میں ملوث افغان دہشت گرد کا نادرا سے شناختی کارڈ بنا ہوا تھا، اس واقعے کے بعد نادرا ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہا۔

پشاور میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوتی ہے، افغانستان کے دہشتگردوں نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کوشش کی۔

جاوید اقبال نے کہا کہ پولیس نے کوشش کر کے دہشتگرد کارروائیوں کو روکا ہے، اس سال داسو میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں چینی باشندے ہلاک ہوئے، حملے میں ملوث ملزمان کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے لوکل چیپٹر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی بھرپور کوشش کی، داعش نے یہاں پولیو ٹیموں پر حملے کیے، اس گروپ نے ستنام سنگھ کو بھی مارا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور سی ٹی ڈی نے داعش کے 3 بڑے گروپ مقابلوں میں ختم کیے، جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کرنے والے 9 دہشت گرد مارے گے۔ اس سال 44 بھتے کی ایف آئی آرز درج کی ہیں جن میں 31 افراد کو مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جاوید اقبال وزیر نے کہا کہ اس سال 40 کے قریب پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، 599 ہائی پروفائل دہشت گردوں کو پکڑا جن میں 110 دہشتگرد اس سال مختلف کارروائیوں میں مارے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا گرفتار دہشت گردوں کے سر کی قیمت 20 کروڑ روپے تھی۔ منی لانڈرنگ کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں خیبر پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ داعش کا بنوں میں ابوبکر نامی دہشت گرد پولیو ٹیموں پر حملے کرتا تھا جو پکڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ مہینوں میں پولیو مہم میں 44 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے، اس سال تین خودکش حملے ہوئے۔

یاد رہے رواں سال 14 جولائی کو داسو کے مقام پر شاہراہ قراقرم منصوبے کا کام کرنے والی چاینیز کمپنی کے بس میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C