پاکستان نے یوکرین کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، دفتر خارجہ
👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاکستان نے یوکرین کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے ان رپورٹوں کو ‘من گھڑت’ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے لیے اسلام آباد نے یوکرین کو ہتھیار فروخت کیے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے بدلے میں یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ اس مسئلے پر اس کی غیر جانبداری کی پالیسی برقرار ہے۔
اسلام آباد کی جانب سے یہ بیان ایک امریکی اشاعتی ادارے ‘دی انٹرسیپٹ’ کی اس رپورٹ کے بعد آیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے امریکہ کے راستے سے یوکرین کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔
رپورٹ میں کیا دعوی کیا گیا؟
‘دی انٹرسیپٹ’ نے اپنے دعوے کی حمایت میں ایسے دو ذرائع کا حوالہ بھی دیا، جو بقول اس کے اس معاملے سے آگاہ تھے اور لکھا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں کی داخلی دستاویزات بھی اس کی تصدیق کرتی ہیں۔
اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان ہتھیاروں کی فروخت کا مقصد یوکرین کی فوج کو اسلحہ سپلائی کرنا تھا اور اس طرح پاکستان کو روس اور یوکرین کے تنازعے میں فریق بننے پر مجبور کیا گیا۔
واضح رہے کہ جولائی میں اسلام آباد نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کی وجہ سے پاکستان ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے میں کامیاب رہا، کیونکہ اس کے غیر ملکی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے۔
پاکستان کا رد عمل
یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کے الزام سے متعلق انٹرسیپٹ کی رپورٹ پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس خبر کو “بے بنیاد اور من گھڑت” قرار دیا۔
انہوں نے کہا، “پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی انتظام پر اسلام آباد اور آئی ایم ایف کے درمیان کامیاب بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف کی شرائط کا نفاذ کافی مشکل، تاہم ضروری معاشی اصلاحات کے لیے لازمی بھی تھا۔ ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مناسب بات نہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، “پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ میں اپنی غیرجانبدارانہ پالیسی پر قائم ہے اور اس تناظر میں وہ ان میں سے کسی ایک کو بھی کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کرتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ صارف کی سخت ضروریات کے ساتھ مربوط ہوتی ہیں۔
ماضی میں بھی اس نوعیت کی رپورٹیں شائع ہوئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کسی تیسرے ملک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان اور یوکرین دونوں نے ہی ایسے معاہدے کی تردید کی۔
جولائی میں یوکرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا پہلا دورہ بھی کیا تھا۔ اس دورے کے دوران بھی دونوں ممالک نے کسی ایسے معاہدے کے طے پانے کی تردید کی تھی، جس میں روس کے حملے کے پس منظر میں پاکستانی ہتھیار یوکرین کو فراہم کرنے کی بات کی گئی ہو۔تاہم یوکرین کے وزیر خارجہ نے یہ ضرور کہا تھا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہو۔
فروری سن 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے پاکستان نے غیر جانبدار رہنے کی کوشش کی ہے۔ تمام دباؤ کے باوجود اقوام متحدہ میں روس کی مذمت کے لیے پیش کی گئی قراردادوں پر پاکستان نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اسلام آباد نے ایسے تمام مواقع پر ووٹنگ سے پرہیز کیا ہے۔
البتہ امریکہ اور یورپی ممالک چاہتے تھے کہ پاکستان روسی حملے سے متعلق زیادہ واضح موقف اختیار کرے۔ تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایسے حالات میں ہمیشہ غیرجانبداری برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C