پاکستان کا ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
👁️ 468 بار دیکھا گیا
پاکستان کا ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق تہران کے اس حق کا مکمل دفاع کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
ڈاکٹر پزشکیان کا یہ بطور صدر پہلا باضابطہ دورہ پاکستان ہے، جس دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ان کا استقبال وزیراعظم ہاؤس میں روایتی جوش و خروش سے کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان سائنس، ثقافت، تجارت، ماحولیاتی تحفظ اور عدالتی تعاون سمیت 12 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تجارت کو تین ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
خطے میں کشیدگی اور اسرائیل پر تنقید
شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو "بلاجواز" قرار دیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو غزہ سے مماثل قرار دیتے ہوئے عالمی ضمیر کو بیدار ہونے کی اپیل کی۔
ایرانی صدر نے بھی پاکستان کو ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی زونز اور سرحدی سیکیورٹی کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
سفارتی توازن یا محتاط دوستی؟
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق یہ دورہ سفارتی سطح پر پاکستان اور ایران کے درمیان اعتماد سازی کی کوشش ہے، لیکن اصل فیصلہ کن کردار پاکستان کی عسکری قیادت کا ہوگا۔
تجزیہ کار ثقلین امام کے مطابق پاکستانی فوج کی اس ملاقات سے غیر موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ فوج تہران کی مغرب مخالف پالیسی سے فاصلہ رکھنا چاہتی ہے۔ ان کے بقول، ’’یہ ایک بیلنسنگ ایکٹ ہے جس میں پاکستان واشنگٹن اور تہران کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔‘‘
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ایران-اسرائیل کشیدگی میں پاکستان کی حمایت کے بعد تعلقات میں گرمجوشی آئی ہے، تاہم بھارت کا کردار خطے میں کشیدگی کا سبب ہے۔
ڈاکٹر ارم خالد کے مطابق حالیہ جنگوں میں ایران اور پاکستان کی مزاحمت نے عالمی بیانیہ بدلنے میں مدد دی ہے، اور یہ تعاون عالمی سفارت کاری پر اثر ڈال سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C