پاکستان کا ‘بابر کروز میزائل ون اے’ کا کامیاب تجربہ
👁️ 127 بار دیکھا گیا
پاکستان کا ‘بابر کروز میزائل ون اے’ کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے جدید ترین کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
https://twitter.com/Journalist1Arif/status/1359792582587514880?s=19
بابر کروز میزائل 450 کلو میٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مزید یہ کہ اس میزائل کو جدید ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے داغا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میزائل کے تجربے کا معائنہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کیلئے سائنسدانوں اور انجنیئرز کے تعاون کو بھی سراہا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی مبارک باد پیش کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 3 فروری کو پاکستان نے 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ ‘پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا جو 290 کلومیٹر تک جوہری اور روایتی جنگی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے’۔
یہی نہیں بلکہ گزشتہ ماہ جنوری میں پاکستان نے گزشتہ ماہ ‘شاہین 3’ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز جانچنے کے لیے کیا گیا۔
اس سے قبل 7 جنوری کو پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون گائڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ ’فتح-ون‘ گائڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، یہ سسٹم 140 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی جنگی ہتھیار (وار ہیڈ) لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C