پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’’شاہین تھری‘‘ کا کامیاب تجربہ
👁️ 137 بار دیکھا گیا
پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’’شاہین تھری‘‘ کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔
Pakistan today conducted successful flight test of Shaheen-III surface to surface ballistic missile. The test flight was aimed at revalidating various design and technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/WHmjPGZobZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 9, 2022
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال 20 جنوری کو اسی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز جانچنے کے لیے کیا گیا۔
شاہین تھری کی رینج اسے بھارت کے شمال مشرق اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں دور تک پہنچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
اس میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2015 میں کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور حالیہ عرصے میں نہ صرف پاک فوج بلکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ 31 مارچ کو پاک بحریہ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ کی کمیشننگ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے جسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا اور اسے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) نے بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی مدد کے بنایا۔
اس سے قبل گزشتہ سال 21 دسمبر کو پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’بابر ون بی‘ میزائل مقامی طور پر تیار کردہ اور توسیعی رینج کا حامل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
قبل ازیں گزشتہ سال 26 نومبر کو پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین ون اے‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کے آزمائشی تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ سال 12 اگست کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ‘غزنوی’ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15549 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11833 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9144 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5187 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C