پاکستان کا ہیرو: اعتراز حسن، جس نے اپنی جان دے کر سیکڑوں کی جانیں بچائیں
👁️ 280 بار دیکھا گیا
پاکستان کا ہیرو: اعتراز حسن، جس نے اپنی جان دے کر سیکڑوں کی جانیں بچائیں
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردی کے خلاف بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے والے طالبعلم اعتراز حسن بنگش کی آج بارہویں برسی ہے۔
ہنگو میں ان کے گھر پر برسی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یاد رہے کہ 6 جنوری 2014ء کو گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی کے نویں جماعت کے طالبعلم اعتراز حسن نے اسکول کے اندر داخل ہونے والے ایک مشکوک شخص کو قابو پانے کی کوشش کی۔ خودکش حملہ آور نے سکول کے مرکزی گیٹ پر دھماکہ کر دیا، لیکن اعتراز حسن نے اپنی جان قربان کر کے تقریباً دو ہزار طالبعلموں کی جانیں بچائیں۔
اعتراز حسن کی بہادری کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ شجاعت سے نوازا۔ ان کے اعزاز میں کئی اعلانات بھی کیے گئے، اور ان کی یاد میں ’سیلوٹ‘ کے نام سے ایک پاکستانی فلم بھی بنائی گئی، تاہم زیادہ تر وعدے آج تک پورے نہیں ہو سکے۔
اس موقع پر اعتراز حسن کے والد، مجاہد علی بنگش، نے کہا کہ اعتراز حسن کی بارہویں برسی خاموشی سے گزر گئی، نہ کوئی بڑی تقریب ہوئی اور نہ اہل خانہ سے کوئی رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میرے لخت جگر نے دشمن کو للکارا اور اپنی جان دے کر معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔”
اعتراز حسن کے بھائی، مجتبیٰ علی بنگش، نے بتایا کہ خاندان مسلسل دھمکیوں کے باعث کام کاج سے قاصر ہے، مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور حکومت کے وعدے بھی محض الفاظ تک محدود رہ گئے۔ انہوں نے کہا، “طلبہ کی جانیں بچانے والے اعتراز حسن کی قربانی کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے اسکول پر خودکش حملے کو ناکام بنا کر پوری دنیا میں بہادری کی ایک نئی مثال قائم کی۔”
مزید برآں، مجتبیٰ علی بنگش کو پاکستانی طالبان کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ اپنا ملک چھوڑ کر ایک ہمسایہ ملک میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع ہنگو ماضی میں فرقہ وارانہ تشدد کے حوالے سے انتہائی حساس رہا ہے، مگر گذشتہ چند سالوں میں علاقے میں امن و امان کی صورت حال میں کچھ حد تک بہتری آئی ہے۔ 2006ء میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اعتراز حسن کے گھر کو ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3177 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C