پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی: ورلڈ بینک
👁️ 123 بار دیکھا گیا
پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی: ورلڈ بینک
کراچی (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی۔
ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی اور اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد تک محدود ہونے کا خدشہ ہے اور اگر ہنگامی اصلاحات ہوئے تو مالی سال 2021 میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا اعلان کردہ احساس پروگرام غریب طبقے کے سماجی تحفظ میں معاون ہوگا، احساس پروگرام سے کم آمدن والے طبقے کی تعلیم اور صحت پر اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم معاشی توازن پیدا کرنے کے لیے مالیاتی پالیسی سخت رکھنی پڑے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد کمی متوقع ہے تاہم پاکستان کے برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوگا، کرنسی کی قدر میں کمی اور درآمدات محدود کرنے کے اقدامات سے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے۔
ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لیے موثر اصلاحات ناگزیر ہیں جب کہ پاکستان کی زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑی حد تک کم رہے گی، اگلے مالی سال پاکستان میں مصنوعات کی کھپت بھی کم ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3659 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C