پاکستان کے کرارے جواب کے بعد بھارتی ’نو وار‘ کی دہائیاں دینے لگے
👁️ 125 بار دیکھا گیا
پاکستان کے کرارے جواب کے بعد بھارتی ’نو وار‘ کی دہائیاں دینے لگے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب پر بھارتی سیاستدان اور شہری کی جانب سے جنگ نہ کرنے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
بھارت میں اس وقت ٹوئٹر پر’ say no to war’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جس میں ٹوئٹر صارفین بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اس لیے مذاکرات کیے جائیں۔
پاکستان کی مسلح افواج کے اپنی صلاحیتوں، رینج اور کارکردگی کے ایک چھوٹے سے مظاہرے نے بھارتی سیاستدانوں اور شہریوں کے منہ بند کردیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جنگ سے گریز کی دہائیاں دینے لگے، یہاں تک کے بھارت میں SayNoToWar# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین میں سہہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جنگ سے گریز کرنے کی دہائی دے چکی ہیں جب کہ اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت دیگر بھارتی سیاست دانوں نے وزیراعظم نریندرا مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی تحویل میں پائلٹ کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔
بھارتی مصنف اور فوٹوگرافر سنجکتا باسو نے کہا کہ ‘حکومت اگر پائلٹ کی گرفتاری کی خبر کو چھپا رہی ہے تو اسے واپس کون لائے گا؟ کیا یہ نیشنلزم ہے کہ سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے فوجیوں کو مرنے کے لیے سرحد پر بھیج دیا جائے؟’
بھارتی صحافی سیمی پاشا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘ایک قدم پیچھے ہٹیں اور ایک سیکنڈ کے لیے سوچیں، کیا ہم واقعی جنگ چاہتے ہیں؟’
سوشل میڈیا پر غصے سے بپھرے بھارتی شہریوں نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگ کا سب سے زیادہ نقصان عوام، سپاہی اور فوجی افسران کا ہوتا ہے جب کہ سیاست دان صرف سیاست چمکاتے ہیں۔
بھارتی شہریوں نے جنگ کی کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار سیاست دانوں کے علاوہ نیوز اینکرز کو بھی قرار دیا جنہوں نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام نبھایا اور بھارتی فوج کے جوانوں کو دہکتی جنگ میں دھکیل دیا۔ جس سے صرف نقصان ہو رہا ہے۔
بھارتی صحافیوں نے پائلٹ اور طیاروں کا نقصان اپنے ہی وزیراعظم کے کھاتوں میں ڈالتے ہوئے نریندرمودی کو تمام تر صورتحال کاذمہ دار قرار دیا۔
نریندرمودی جہاں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتے دکھائی دیے وہیں پاکستانی وزیراعظم کی تقریر کی بھی تعریف کی گئی۔
دوسری جانب دوست ملک چین میں بھی پاکستان اور پاک مسلح افواج کے حق میں ٹویٹ کیں جس کے باعث چین میں PakistanAirForceOurPride# ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے چینی شہری پاک افواج کی بہادری کی تعریف کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C