پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت
👁️ 64 بار دیکھا گیا
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا،اور دونوں افسران نے لائن آف کنٹرول سمیت تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بنیادی معاملات و خدشات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا اور دونوں افسران کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے لائن آف کنٹرول سمیت تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بنیادی معاملات و خدشات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطے میں دونوں اطراف سے دیرپا اور باہمی مفادِ امن کی خاطر کور ایشوز اور تحفظات کو حل کرنے، ہاٹ لائن رابطے اور بارڈر فلیگ میٹنگز کے موجودہ نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال اور غلط فہمی کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت میں رابطہ 1987 سے جاری ہے، پاکستان اور بھارت متفق ہیں کہ ہاٹ لائن کے موجودہ مکینزم کو مؤثر بنایا جائے۔
ڈ ی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پرجنگ بندی کےلیے 2003 میں ایک اور انڈراسٹینڈنگ ہوئی جب کہ 2014 سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آگئی تھی، 2003 کے بعد سے اب تک 13500 سے زائد سیز فائرخلاف ورزیاں ہوئیں جن میں 310 شہری ہلاک اور 1600 کے قریب زخمی ہوئے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 2014 سے 2021 کے درمیان 97 فیصد سیز فائرخلاف ورزیاں ہوئیں اور 2019 میں سب سے زیادہ سیز فائر خلا ف ورزیاں ہوئیں جب کہ 2018 میں سیز فائر خلاف ورزیوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C