پاک بھارت کشیدگی: پاکستان او آئی سی تنظیم کیخلاف میدان میں آگیا
👁️ 126 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان او آئی سی تنظیم کیخلاف میدان میں آگیا
اسلام آباد ( ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو او آئی سی کا مبصررکن بنانے کی کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا 46 واں وزارئے خارجہ اجلاس یکم اور 2 مارچ کو ابوظہبی میں ہوگا جس میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کومدعو کیا گیا ۔۔
اس بارے میں پاکستان سے مشاورت نہیں کی گئی،جبکہ ترکی اور ایران بھی اس سے لاعلم ہیں، بھارت کو دعوت دینے پر پاکستان نے اوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اگر بھارت کو او آئی سی کا مبصررکن بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوآئی سی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ بھارت کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔
اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی، بھارت نے نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے بم گرائے۔۔
بلکہ دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی بھی کی، جب بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی، تاہم بھارتی پائلٹ کورہا کرنے سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نہ صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا، ہم نے بھارت کوامن کیلیے متوازن پیش کش کی ہے، وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیلیے بھی تعاون کی پیش کش کی، افغانستان میں 17 سالہ جنگ کاخاتمہ اورامن چاہتے ہیں، پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں کرنے دیں گے، بھارت شواہد دے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نریندرمودی بھارت میں پوزیشن کمزورہونے کے ڈرسے کترارہے ہیں، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کافی عرصے بعد ایک پیج پرہے، پومپیواورزلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان افغان امن عمل میں مثبت کرداراداکررہا ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کواوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے، بھارت جب اورجہاں کہے پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے جب کہ روس نے بھی پاک بھارت مذاکرات کیلیے ثالثی اورمیزبانی کی پیش کش کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C