پشاور: ارمڈو چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پشاور: ارمڈو چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ ارمڑ کی پولیس چوکی ارمڈو پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سعید اللہ خان کے نام سے ہوئی جس کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں کیپٹیل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان اور دیگر پولیس افسران ،اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پولیس افسران نے اہلکار کے تابوت پر پھول چڑھائے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات نواحی علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی ارنڈو پر دہشت گردوں نے اسنائپر گن سے فائرنگ کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے باعث دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8858 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4632 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3311 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2480 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2137 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C