پشاور: توہین رسالت کیس: شہری کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے ملزم فیصل خالد کوعمر قید، 10 لاکھ جرمانہ
👁️ 149 بار دیکھا گیا
پشاور: توہین رسالت کیس: شہری کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے ملزم فیصل خالد کوعمر قید، 10 لاکھ جرمانہ
پشاور (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو احاطہ عدالت میں قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
پاکستان کی نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین رسالت کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے کے کیس میں نامزد تین ملزمان کی مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔
عدالت نے مقدمے نامزد فیصل خالد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان طفیل ضیا اور سمیع اللہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم فیصل خالد نے توہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم کو عدالت کے اندر قتل کیا تھا جبکہ دیگر دو ملزمان نے فیصل خالد کے لیے سہولت کاری کی تھی۔
مذکورہ واقعہ 29 جولائی 2020 کو پشاور کے سیشن کورٹ میں پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور اس دوران اُن کا ٹرائل بھی ہوا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C