27/August/2026

پشاور :سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

👁️ 73 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور :سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

پشاور :سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن نے میرا کچوڑی کے علاقے مہر گل کلے قبرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جو تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی۔ فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جہاں 4 دہشتگرد ہلاک پائے گئے، جبکہ بعض دیگر افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 

حکام کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک دستی بم، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشتگرد کی جیب سے افغان مہاجر کارڈ ملا، جس پر اس کی شناخت سید ولی ولد عبدالغنی، سکنہ ننگرہار افغانستان کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر وہ ممکنہ طور پر ان تین خودکش حملہ آوروں میں شامل ہوسکتا ہے جن کے پاکستان میں داخل ہونے سے متعلق پہلے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اور پروفائلنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اور تعاقبی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C