07/December/2021

پشاور سے داعش کے دو دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور سے داعش کے دو دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد

پشاور سے داعش کے دو دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پشاور میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے علاقے ارمڑ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1468286491688259586?t=TGASgwxqL23nLSu4aft90A&s=19

دہشتگردوں نے پشاور اور مضافات میں بھتہ خوری اور ٹارگیٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C