پشاور: طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، صدر اے این پی ایمل ولی خان
👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور: طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، صدر اے این پی ایمل ولی خان
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی پھر شروع ہوگئی ہے۔ عوام بھتے دے رہے ہیں اور وزیر اعلی، گورنر بھی طالبان کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ اس سرزمین پرخون کا کھیل دوبارہ نہیں کھیلنے دیں گے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ عمران خان نے ٹی ٹی پی کو پشاور میں دفترکھولنے کو کہا۔ پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کے سرکاری کارخانے کو چندہ دیا۔ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونا چاہئیں۔ طالبان سے مذاکرات میں اہم اسٹیک ہولڈز موجود نہیں۔آئین اور قانون کے مطابق مذاکرات کے حامی ہیں۔ صوبائی حکومت واضح کرے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں کون کون شریک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کھلے عام ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بات کی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ڈومیسائل پنجاب کا ہو تو قانون الگ اور اگر کے پی اور بلوچستان کا ہو توقانون الگ۔ لگتا ہے کہ عمران خان آج بھی لاڈلہ ہے۔
ایمل ولی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے سربراہوں کا پریس کانفرنس کرنا غلط ہے۔ اداروں کے سربراہوں کی پریس کانفرنس سے عمران خان کو فائدہ پہنچا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C