14/April/2026

پشاور میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا اہلکار اغوا

👁️ 160 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا اہلکار اغوا

پشاور میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا اہلکار اغوا

پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور اہلکار کو قبائلی سرحد کے قریب اغوا کر لیا گیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق حسن خیل تھانے کا ایک اہلکار گاؤں کے راستے میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہوا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز بھی نواحی علاقے حسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ سی ٹی ڈی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

گزشتہ روز تھانہ حسن خیل کی حدود ایف آر پشاور میں نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل مقتدر خان پر فائرنگ کی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ مقتدر خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ پولیس اور فوجی حکام سمیت اہلکاروں اور لواحقین نے شرکت کی۔

 

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C