پشاور میں ٹارگٹ حملہ: قاری عزت اللہ اور بیٹا ہلاک، دوسرا زخمی، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 375 بار دیکھا گیا
پشاور میں ٹارگٹ حملہ: قاری عزت اللہ اور بیٹا ہلاک، دوسرا زخمی، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے بورڈ بازار تاج آباد میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے جامعہ عصریہ سفید ڈھیری کے معلم قاری عزت اللہ اور ان کا کمسن بیٹا علی ہلاک جبکہ دوسرا بیٹا مرتضیٰ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مولانا عزت اللہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ کار پر گھر واپس جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک فائرنگ سے علاقہ خوف و ہراس کا شکار ہوگیا۔ ایس پی کینٹ احتراز خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور اہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے۔ قریبی مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں، خصوصاً ٹارگٹ کلنگ کے امکان کو مدِنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C