پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 9 زخمی
👁️ 249 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 9 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کوہاٹ روڈ قمر دین گڑھی کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
سی سی پی او کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
ہسپتال اور پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار شامل ہیں جن کی شناخت اے ایس آئی شاہ فیصل، کانسٹیبل سجاد، کانسٹیبل نور اللہ اور ڈرائیور کانسٹیبل ضیاء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی کانسٹیبل سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں میں حمزہ، جہانگیر، عمر، خمزہ خان اور ظاہر جان شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس و تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی شبہ ہے کہ بارودی مواد ریموٹ کنٹرول یا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں حالیہ مہینوں کے دوران پولیس کو بار بار دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پولیس اہلکار اکثر ان حملوں کی زد میں آتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C