پشتون کھلاڑی مجھ سے جلتے ہیں: ٹوکیو اولمپکس میں شکست پر بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد غصے میں آگئی
👁️ 23 بار دیکھا گیا
پشتون کھلاڑی مجھ سے جلتے ہیں: ٹوکیو اولمپکس میں شکست پر بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد غصے میں آگئی
ٹوکیو (ڈیلی اردو) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دونوں میچز میں شکست سے دو چار ہونے والی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد غصے میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نے ساتھی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے اولمپکس میں جانے سے ساتھی کھلاڑی جل گئیں۔
https://twitter.com/NKMalazai/status/1420295301206712326?s=19
ماحور شہزاد ساتھی بیڈمنٹن پلیئرز کو حاسد قرار دیتے ہوئے علاقائی تعصب بھی لے آئیں۔
ماحور شہزاد کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد معافی مانگ لی۔
ماحور شہزاد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں یہ معافی اپنے پشتون بھائیوں کے لیے لکھ رہی ہوں۔ کسی بھی طرح سے میں نسل پرستانہ تبصرے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔‘
Yesterday I apologised on my social media platforms formally as it was not possible to record a message.
Therefore, I recorded a video message as an apology to those who got hurt from my words.
Kindly watch the video and I hope the video will clear the misunderstandings! pic.twitter.com/iCZE5xUrzx
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) July 28, 2021
پیغام میں اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے ماحور نے لکھا کہ ’کچھ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو میرے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں، لہٰذا میں نے اس ویڈیو میں صرف ان کا حوالہ دیا۔‘
ماحور شہزاد نے اپنے بیان کی وجہ سے لوگوں کے احساسات مجروح کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’مجھے اپنے پشتون بھائیوں اور بہنوں کے جذبات مجروح کرنے پر دل سے افسوس ہے۔‘
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ملک کے تمام سندھی، پنجابی، بلوچ اور پشتون بہن بھائیوں کی حوصلہ افرائی کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔
انہوں نے حوصلہ افزائی کرنے والوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’آخر میں میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پنجابیوں، سندھیوں ، بلوچوں اور پشتون بھائیوں اور بہنوں کی محبت اور حمایت کے بغیر اس سطح پر مقابلہ کرنا یقینا ناممکن تھا۔‘
اپنے پیغام میں ماحور شہزاد نے مزید لکھا کہ ’میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اور آج میں جہاں کھڑی ہوں وہ آپ سب کے پیار اور تعاون کی وجہ سے ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد میگا ایونٹ میں مسلسل اپنا دوسرا میچ بھی ہارگئیں، برطانوی کھلاڑی نے ماحور کو 14-21 اور 14-21 سے شکست دی۔
اس سے قبل ماحور شہزاد کو جاپان کی یاماگوچی نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی میچ میں یاماگوچی کی جیت کا اسکور 21-3 اور 8-21 رہا۔
ماحور شہزاد پاکستان کی نمبرون بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں، ماحور نے پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2017 کے سنگلز میں سونے اور ڈبلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ جنوری 2017 میں نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے سنگلز مقابلوں کی فاتح رہیں اور خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس کے علاوہ ماحور جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیئن گیمز 2014 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں جس کے بعد انھوں نے 2015 اور 2016 میں منعقد ہونے والے آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلے جیتے جبکہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 2015 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C