پنجاب: بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 206 بار دیکھا گیا
پنجاب: بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھکر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہزاد رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ تحصیل داجل میں قائم ایک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق داجل کا علاقہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر کی سرحد پر واقع ہے، جہاں پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر پنجاب پولیس کی چیک پوسٹ قائم ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیدل چیک پوسٹ تک پہنچا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اہلکاروں کے قریب آیا اور معمول کی چیکنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے اس خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان سے وابستہ گروپ انصار الاسلام نے قبول کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C