پنجاب: سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، دو فرار
👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، دو فرار
سیالکوٹ (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے علاقے مظفر پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 6 نامعلوم ڈاکوؤں نے سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے علاقے مظفر پور کے قریب ناکہ لگا کر شہری آصف کو روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے 25 ہزار روپے کی نقدی و موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے، تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر بھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور اس دوران ملزمان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے چار ڈاکو ہلاک ہوگئے اور 2 ڈاکو موقعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جو تعاقب کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے۔
ایس ایچ او ملک ندیم منور کے مطابق جاں بحق ہونے والی ملزمان کی شناخت کیلئے انہیں رکھا گیا ہے تاہم جلد ہی ملزمان کی شناخت ہو جائے گی اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہوتے ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل خواجہ صفدر روڈ پر کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد سرکاری تھانہ مراد پور پولیس کی گاڑی پر واپس تھانے جاتے ہوئے چھ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر کے ڈکیتی اور پانچ افراد کے قتل میں ملوث تین گرفتار ملزمان عمران، سفیان اور تعظیم کو چھڑوا لیا تھا اور سرکاری اہلکار سے ایس ایم جی رائفل چھین کر فرار ہو گئے تھے اور حالیہ واقعہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے چار ڈاکوؤں کی ہلاک اور دو فرار ہو جانے کے واقعہ میں چھینی جانے والی ایس ایم جی رائفل برآمد کرلی گئی۔
فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس کے ناکے اور تلاشی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C