پنجاب سے داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد گرفتار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
پنجاب سے داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کہا ہے کہ سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیوں میں چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 ارکان سلمان اور ملک اسرار، کالعدم تنظیم داعش کے 2 ارکان شیر زمان اورشیر محمد شامل ہیں۔
دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز 520 گرام، ایک عدد آئی ای ڈی بم، 2 عدد راکٹ شیل، 7عدد بوسٹر شیل آر پی جی 4 عدد ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز وائر 6 فٹ، پرائما کارڈ 2عدد، ایک پستول اور 6 گولیاں، 26 پمفلٹ، 30 اسٹیکرز، ایک موبائل فون اور 24340 روپے سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف راولپنڈی، سرگودھا، اور گوجرانوالہ میں 4 ایف آئی آرز درج کروا کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں گیارہ ہزار پانچ سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C