14/September/2026

ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ

ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ

واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدے کے لیے شدید خواہش مند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا فوراً بعد ختم ہوسکتی ہے۔

آئرش اوپن گالف ٹورنامنٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں اور وہ معاہدہ چاہتا ہے، تاہم واشنگٹن ایسا کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا جو امریکی مفادات کے مطابق نہ ہو۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ انتخابات کے فوراً بعد ختم ہونے کا امکان ہے، بلکہ یہ اس سے پہلے بھی ختم ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں بھی تیزی سے کمی آئے گی۔

ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع امریکی وسط مدتی انتخابات کے قریب یا ان کے فوراً بعد اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔

خلیج فارس اور خلیج عمان سے متصل ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایران کی شرکت سے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا اور متعلقہ ممالک خود اس سے نمٹیں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق عمان میں ہونے والے اجلاس کے دوران آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک نئے بحری راستے کے قیام سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C