پنجاب میں مزارات، عبادت گاہوں پر حملوں کا منصوبہ ناکام، داعش، ٹی ٹی پی کے 17 دہشت گرد گرفتار
👁️ 77 بار دیکھا گیا
پنجاب میں مزارات، عبادت گاہوں پر حملوں کا منصوبہ ناکام، داعش، ٹی ٹی پی کے 17 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات پر مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 17 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کو دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشن کیے۔
مزید کہا کہ خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور اٹک سے داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ 1/2#Muharram2023 #CTD #TTP #ISKP #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) July 28, 2023
ترجمان نے بتایا کہ لاہور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سے گرفتار دہشت گرد مزارات، عبادت گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 کمانڈر چینی شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، گولیاں، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناحت عذی، عادل، رمضان، عبدالرحمٰن، عثمان، آصف، معاویہ، اسامہ، رحمٰن اور حضرت شیان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پر مبنی نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر 7 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے امجد عطاری، الطاف، عدنان، شہریار، اعجاز، حمزہ اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک پاکستان سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 485 کومبنگ آپریشنز کے دوران 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 8 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C