پنجشیر: طالبان نے امراللہ صالح کے بھائی کو گرفتاری کے بعد قتل کردیا
👁️ 52 بار دیکھا گیا
پنجشیر: طالبان نے امراللہ صالح کے بھائی کو گرفتاری کے بعد قتل کردیا
کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی کو گرفتاری کے بعد قتل کردیا۔
العربیہ نے آماج نیوز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو پنج شیر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گرفتاری کے بعد ضلع روخہ میں طالبان جنگجوؤں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ روح اللہ عزیزی طالبان کے خلاف پنج شیر میں مزاحمت کے اہم کمانڈر تھے۔
خیال رہے کہ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امراللہ صالح فرار ہو کر پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے احمد مسعود کے ساتھ مل کر قومی مزاحمتی فرنٹ کی بنیاد رکھی اور طالبان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔ گزشتہ دنوں طالبان نے پنج شیر کا قبضہ حاصل کرلیا تھا جس کے بعد امراللہ صالح اور احمد مسعود افغانستان میں ہی روپوش ہوگئے۔
طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے وادی پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم مزاحمتی فرنٹ کے لیڈر احمد مسعود کا کہنا ہے جنگ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے پورے افغانستان کے عوام سے طالبان کے خلاف بغاوت کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C