12/January/2022

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ایم کیو ایم لندن کا عسکری تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلر طارق چیمبر کا رکن ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم 2018 سے واٹر بورڈ میں بطور جونیئر کلرک ملازمت کر رہا ہے، اور ماضی میں دہشت گردی کی کاررائیوں کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ رپوش ہوگیا تھا، تاہم مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کارروائی کے دوران ملزم افتخار العباد عرف پٹن کے قبضے سے کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد ہوا، جب کہ دہشت گرد نے دوران تفتیش ماضی میں پولیس اہلکاروں کو مارنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C