پولینڈ ترکی سے مسلح ڈرونز خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن گیا
👁️ 149 بار دیکھا گیا
پولینڈ ترکی سے مسلح ڈرونز خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن گیا
استنبول (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) یورپی ملک پولینڈ نے ترکی سے چوبیس مسلح ڈرون طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ یوں پولینڈ ترک ڈرونز خریدنے والا پہلا نیٹو اتحادی ملک بن جائے گا۔
????????????????????Poland Defence Minister announced: Poland buys 24 Bayraktar TB2 Armed UAVs
????️"We are strengthening the Polish Army with Bayraktar."
????️"First delivery next year."
????️@Poland_MOD @mblaszczak @Selcuk @haluk @Baykar_Savunma @SavunmaSanayii @roketsan https://t.co/W8fwGPIXCd— Defence Turk English (@Defence_Turk_EN) May 22, 2021
پولش وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی سے ڈرونز خریدنے کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ یورپی ملک ترکی سے بیرقدار ٹی بی 2ماڈل کے 24 مسلح ڈرونز خریدے گا۔
Min. @mblaszczak: Wynegocjowaliśmy umowę na zakup 4 zestawów, czyli 24 statków powietrznych uzbrojonych w rakiety przeciwpancerne. Pierwszy zestaw trafi na wyposażenie #WojskoPolskie już za rok. #Bayraktar
— Ministerstwo Obrony Narodowej ???????? (@MON_GOV_PL) May 22, 2021
ان ڈرون طیاروں پر ٹینک شکن میزائل نصب ہوں گے۔ ڈرونزکے ساتھ ساتھ پولینڈ انہیں استعمال کرنے کے لیے ترکی سے ٹریننگ پیکج بھی حاصل کر رہا ہے۔
ڈرون طیاروں کی پہلی کھیپ سن 2022 میں پولینڈ کو فراہم کر دی جائے گی۔
معاہدہ جلد متوقع
پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوش پولاشچاک نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک ڈرون ٹیکنالوجی نے ‘مشرقی یورپ کی جنگوں میں اپنی عسکری صلاحیت ثابت‘ کی ہے۔
واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ تنازعے کے دوران آذربائیجان نے ترکی سے حاصل کردہ ڈرونز استعمال کر کے آرمینیا کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی تھیں۔
قبل ازیں پولاشچاک نے رواں ہفتے بدھ کے روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں عندیہ دیا تھا کہ ان کا ملک ترکی سے ڈرون طیارے خرید سکتا ہے۔
پولش صدر آنجے ڈوڈا پیر کے روز ترکی کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور ممکنہ طور پر اسی دوران ڈرون طیاروں کی خریداری سے متعلق معاہدہ بھی کیا جائے گا۔
پولینڈ عام طور پر ہتھیار اور دیگر عسکری ساز و سامان امریکا سے خریدتا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پولینڈ نے امریکا سے 4.7 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدے تھے۔
’ترکی کے ڈرونز موثر ہیں‘
بیرقدار ٹی بی 2 مسلح ڈرونز ترک کمپنی بایکار کے تیار کردہ ہیں اور اس وقت ترکی، قطر، یوکرائن اور آذربائیجان کی افواج انہیں استعمال کر رہی ہیں۔
ان ڈرونز کے لیے الیکٹرونکس، سافٹ ویئر، ایئرو ڈائنامکس، ڈیزائن مکمل طور پر ترکی میں تیار کیے گئے ہیں۔
یہ ڈرونز 27 ہزار فٹ بلندی پر چوبیس گھنٹوں تک پرواز کرنے اور 150 کلو سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے باعث انہیں دن کی روشنی اور رات کے اندھیرے میں بھی موثر طور پر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ ان ڈرونز کو حملوں کے علاوہ جاسوسی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5123 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C